ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آندھرا پردیش:کسان نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعدکی خودکشی!

آندھرا پردیش:کسان نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعدکی خودکشی!

Wed, 05 Jul 2017 22:01:59  SO Admin   S.O. News Service

وجے واڑہ،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں ایک کسان نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے بعد خودکشی کر لی۔رام سببا ریڈی اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے بعد منگل سے لاپتہ ہو گیا تھا۔رام سببا تاڈپتر قصبے میں بدھ کو ٹی ٹی ڈی کلیان منڈپم کے پاس بے ہوش ملا۔پولیس نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا،ڈاکٹروں نے اس کی موت کی وجہ زہریلا مادہ بتایا ہے۔
رام سببا ریڈی کی بیوی سلوچنا((45اس کی بیٹیاں پرتیشا((20اور پرتیبھا((18کی تاڈپاتر کو ان کے گھر میں منگل کی صبح قتل کر دیاگیاتھا،چونکہ ریڈی لاپتہ تھا، تو اس کے قتل میں شامل ہونے کا شبہ تھا۔پولیس کے مطابق ریڈی کو جوا کھیلنے کی عادت تھی،اس نے قرض لیا تھا،لہذا وہ اقتصادی پریشانیوں میں پھنس گیا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ ریڈی نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو تنازعہ کے بعد قتل کر دیا۔ریڈی کی تین بیٹیاں تروپتی میں اعلی تعلیم لے رہی تھیں۔پرتیشا اور پرتیبھا انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور اب گھر میں تھیں،جلد ہی ان کا کالج کھلنے والا تھا،سب سے بڑی بیٹی پرسنا ایم ایس سی کی طالبہ ہے،وہ تروپتی میں رہتی ہے،پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 


Share: